معروف یوٹیوبر، اداکار، گلوکار اور کامیڈین راحم پردیسی عرف ’نصرین‘ نے اپنے ایک ویلاگ میں انکشاف کیا ہے کہ اُن کی دو بیگمات ہیں اور وہ اپنے خاندان کے ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔
ہر دلعزیز ’نصرین‘ کا کردار ادا کرنے والے فنکار راحم پر دیسی نے اپنے یوٹیوب چینل پر حال ہی میں ایک ویڈیو اپلوڈ کی ہے جس میں انہوں نے اپنے مداحوں اور فالوورس کو بتایا ہے کہ ’ اُن کی دو بیویاں ہیں اور وہ دونوں کے ساتھ بے حد خوش ہیں اور پر سکون زندگی گزار رہے ہیں۔‘
راحم ہپردیسی کا اپنے ویلاگ میں اپنی دوسری بیگم سے ملواتے ہوئے بتایا گیا کہ ’اُن کی دوسری بیوی کا نام سومیا راحم ہے اور پیشے کے لحاظ سے وہ ایک ڈاکٹر ہیں جبکہ اُن کی پہلی بیگم کا نام سمیرا ہے، اُن کے اور سمیرا کے 3 بچے بھی ہیں۔‘
راحم پردیسی کی جانب سے بنائے گئے ویلاگ میں کہا گیا ہے کہ وہ دو شادیوں کو فروغ نہیں دے رہے ہیں مگر یہ جائز ہیں، اس میں کوئی گناہ نہیں، اُن کی دوسری شادی کی کنڈیشن تھوڑی الگ تھی، عام معاملات سے ہٹ کر انہوں نے یہ قدم اٹھایا تھا۔
راحم پردیسی کے اس ویلاگ کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں چند صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا بھی ہے جبکہ کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی دو شایدیوں کے راز سے پردہ اٹھا کر اچھا اقدام کیا ہے۔
واضح رہے کہ راحم پردیسی نے حال ہی میں اپنی دونوں بیگمات کے ساتھ ایک فوٹو شوٹ بھی کروایا تھا جو کہ سوشل میڈیا پر اس وقت خوب وائرل ہو رہا ہے۔