• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول ختم، جیل روانہ

مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول ختم ہوگئی، دونوں کو جیل روانہ کردیا گیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے صدرشہباز شریف اورحمزہ شہباز کو الگ الگ گاڑیوں میں جیل لےجایا گیا۔

یاد رہے کہ شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو 27نومبر کو پیرول پر رہا کیا گیا تھا۔

حکومت پنجاب نے گزشتہ روز ان کی رہائی میں 24 گھنٹے کی توسیع کی تھی۔ 

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بیگم شمیم اختر کے انتقال کےباعث پیرول پر رہا کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق دونوں باپ بیٹے کو سخت سکیورٹی میں جیل پہنچایا جارہا ہے۔ 

تازہ ترین