آپ آف لائن ہیں
بدھ6؍ جمادی الثانی 1442ھ 20؍جنوری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

رانی کی زندگی پر کس نے اثر ڈالا؟ اداکارہ نے بتادیا

بھارتی اداکارہ رانی مکھرجی نے کہا ہے کہ وہ فلمی دنیا میں قدم رکھنے کے بعد بہتر انسان بنیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رانی مکھرجی نے اپنے انٹرویو میں خصوصی کرداروں پر مبنی فلم ’بلیک‘ اور ’ہچکی‘ سے متعلق تذکرہ کیا اور بتایا کہ ان فلمز نے ان کی زندگی پر کافی اثر ڈالا۔ 

انھوں نے بتایا کہ بلیک اور ہچکی نے بہتر انسان  بنانے میں میری زندگی میں بہت بڑا کردار ادا کیا ہے۔ 

رانی کا کہنا تھا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ انھوں نے سنجے لیلا بھنسالی کی ’بلیک‘ اور سدھارت ملہوترا کی ’ہچکی‘ میں کام کیا۔ 

اپنی ان فلموں سے متعلق ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میرے خیال میں ان فلموں نے ہی اس بحث کا آغاز کیا کہ ہر کسی کے ساتھ ایک جیسا برتاؤ کرنے کی ضرورت ہے۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید