پشاور میں پولیو ٹیم سے الجھنے پر 16 سال کی لڑکی کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے حراست میں لے لیا گیا۔ تاہم اُسے ضمانت پر چھوڑ دیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق مدینہ کالونی میں لڑکی نے پولیو ٹیم سے گھر کےدروازے پر گالم گلوچ کی۔
لڑکی کو مردانہ پولیس اسٹیشن میں حراست میں رکھنے پر علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا۔
دوسری جانب آئی جی خیبر پختونخوا ثنا ء اللّٰہ عباسی کا کہنا ہے کہ تھانے میں زیر حراست لڑکی کوضمانت پر چھوڑ دیا گیا۔
علاقہ عمائدین کا کہنا ہے کہ فقیر آباد کے مردانہ پولیس اسٹیشن میں لڑکی صبح 11بجے سے بند تھی۔