آپ آف لائن ہیں
اتوار3؍جمادی الثانی 1442ھ 17؍جنوری2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

اسلام ہمیں تعلیم دیتا ہے دوسروں کی مذمت نہ کرو فیصلے خدا پر چھوڑ دو، احسن محسن

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)اداکارہ منال خان سے بڑھتی قربتوں پر تنقید کی زد میں آنے والے اداکار احسن محسن نے لوگوں کو دوسروں کے بجائے اپنی فکر کرنے کا مشورہ دے دیا۔سوشل میڈیا پر گزشتہ کئی روز سے اداکارہ منال خان اور احسن محسن کے درمیان بڑھتی قربتوں کے چرچے ہیں۔یہی نہیں منال خان کے قریبی دوست احسن محسن کی جانب سے شیئر کی گئی ایک تصویر پر صارفین کی جانب سے اداکار جوڑی کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاچکا ہے جس کے کئی روز بعد اداکار احسن محسن نے رد عمل دیا ہے۔احسن محسن نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اسٹوری میں قرآنی آیات کا حوالہ دیا اور کہا انسان کا جھکاؤ دوسروں کے فیصلوں پرہوتا ہے وہ اختلافات کو بیان کرتا اور جلد نگاہ ڈالتا ہے اور وہ لوگ جو خود دوسروں سے مختلف ہوسکتے ہیں ۔وہ گویا یہ سوچتے ہیں کہ وہ اتنے درست اور اتنے خاص ہیں کہ جو بھی ان کی طرح نہیں ہے وہ غلط ہے۔ہم شاید اپنے رویوں کے پیچھے چھپے دوسروں سے متعلق فیصلوں، واضح یا مخفی طور پر کی گئی تضحیک کا اعتراف نہیں کرسکتے۔ احسن محسن نے

مزید لکھا کہ اختلاف رائے کا احترام کرنا ہی خدا کا احترام کرنا ہے جس نے ہم سب کو بہت خاص بنایا ہے۔ انھوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم میں سے ہر شخص اپنی گفتگو ، سوچ اور اور رویے کے حوالے سے خاص ہے تنوع نے دنیا کی دلفریبی کو بڑھاوا دیا ہے۔اسلام ہمیں تعلیم دیتا ہے کہ دوسروں کی مذمت نہ کرو ،فیصلے خدا پر چھوڑدو،اپنے لیے فکر مند ہو اور اپنے لیے ہی فیصلے کرو۔

دل لگی سے مزید