• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے کورونا سے نمٹنے کیلئے10 نکاتی ایجنڈہ پیش کردیا

وزیراعظم عمران خان نے کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے 10نکاتی ایجنڈہ پیش کردیا، کورونا سے متعلق اقوام متحدہ کے ہنگامی اجلاس سے ورچوئل خطاب میں انہوں نے کہا کہ قرضوں میں ریلیف کورونا کے خاتمے تک جاری رکھا جائے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پسماندہ ملکوں کے قرضے معاف اور کم ترقی یافتہ ملکوں کے لیے رعایتی قرضے کی سہولت دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ  کورونا سے نمٹنے کیلئے 500 ارب ڈالر کا خصوصی پیکیج مختص کیا جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے کورونا پر قابو پانے کے لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن متعارف کرایا، کامیابی سے غربت اور وبا کا بھرپور مقابلہ کیا۔

ورچوئل خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت پاکستان کو کورونا کی بدترین دوسری لہر کا سامنا ہے۔

تازہ ترین