• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عبدالقادر حسن کی وفات پرحافظ عبدالاعلیٰ درانی کی تعزیت

بریڈفورڈ(پ ر) نظریہ پاکستان کے محافظ عبدالقادر حسن ایک باکردار و باعمل صحافی تھے ان کی ساری زندگی نظریاتی صحافت کو فروغ دینے میں گزری ان کی وفات سے ایک عہد کا خاتمہ ہوگیا، ان خیالات کا اظہارمولاناحافظ عبدالاعلیٰ درانی ناظم نشرواشاعت مرکزی جمعیت اہل حدیث برطانیہ نے ان کی وفات پر اپنے تعزیتی بیان میں کیا۔انہوں نے کہا عبدالقادر حسن نے ہر آمریت خواہ وہ فوجی ہو یا جمہوری کے دور میں حق اور سچ کا علم بلند کیے رکھا، ان کے دنیا سے رخصت ہونے سے صحافت کی ایک یادگار مٹ گئی ہے اوراس خلا کوپُر ہونے میں بڑا لمباوقت لگے گا، مولاناعبدالاعلیٰ نے دعا کی کہ اللہ کریم ان کی بشری لغزشوں سے درگزر فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں بلند مقام عطا فرمائے ۔
تازہ ترین