برطانیہ نے کورونا ویکسین کے استعمال کی منظوری میں جلد بازی کی، ڈاکٹر فاؤچی
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ نے کورونا ویکسین کے استعمال کی منظوری میں جلد بازی کی، ڈاکٹر فاؤچی

امریکی ماہربرائے وبائی امراض ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے کہا ہے کہ برطانیہ نے کورونا ویکسین کے استعمال کی منظوری دینے میں احتیاط کا مظاہرہ نہیں کیا۔

ڈاکٹر فاؤچی کا کہنا تھا کہ برطانیہ نے کورونا ویکسین کی منظوری دینے کے لیے امریکا کے برعکس ہر پہلو پر باریک بینی سے کام نہیں کیا، ایسا لگتا ہے برطانیہ نے اس معاملے پر جلد بازی سے کام لیا ہے۔

دوسری جانب برطانوی ریگولیٹر ادارے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین کے استعمال کی منظوری دینے میں ہر بات کا خیال رکھا گیا، ملک میں کسی بھی ویکسین کے استعمال کی منظوری انتہائی سخت پروٹوکولز مکمل کیے بغیر نہیں دی جائے گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید