• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن کے مہاراجوں کا خراب معیشت کا بیانیہ دفن ہوچکا، شہباز گِل


معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گِل کا کہنا ہے کہ کرپشن کے مہاراجوں کا خراب معیشت کا بیانیہ دفن ہوچکا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گِل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نومبر 2020 میں ٹیکسٹائل سیکٹر اور فارماسوٹیکل اشیاء کی برآمدات میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ماہ میں سرجیکل اشیاء 11فیصد اور خواتین کے گارمنٹس 4 فیصد زائد برآمد ہوئےہیں۔

شہباز گِل نے مزید کہا کہ اب میت، بیماری اور مکاری کی سیاست ہی ان کا مقدر ہے۔ 

قومی خبریں سے مزید