اینٹی کرپشن لاہور ریجن نے کارروائی کرتے ہوئے نان کسٹم گاڑیوں کے اسکینڈل میں ملوث ایکسائز انسپکٹر اخترمیو کو گرفتار کرلیا۔
ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس کے مطابق ملزم نان کسٹم گاڑیوں کی غیرقانونی رجسٹریشن میں ملوث تھا،ملزم نے جعلی کاغذات کی بناء پر ملی بھگت سےنان کسٹم گاڑیاں درج کیں۔
گوہر نفیس نے بتایا کہ ملزم ایکسٹرنل ویریفکیشن کی جگہ آن لائن ویریفکیشن کا اندراج کرتا تھا،ملزم نے قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا۔
ڈی جی اینٹی کرپشن کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کے 6 سہولت کاروں کے کردار کا تفتیش میں تعین کیا جائے گا۔