• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدر آباد: کرنٹ لگنے سے تین بچیاں جاں بحق

حیدر آباد کے علاقے علی آباد کالونی میں کرنٹ لگنے سے تین بچیاں جاں بحق ہوگئیں، جاں بحق سعدیہ، سلماء اور بخاں کی عمریں 10 سے 6 سال کے درمیان تھیں۔

ایس ایچ او ہٹڑی سکندر مصطفیٰ کے مطابق بچیاں چھت پر کھیل رہی تھیں جس کے قریب سے ہائی ٹینشن بجلی کا تار گزر رہا تھا، بچیوں کے ہاتھ میں کوئی ایسی چیز تھی جو تار سے ٹکرائی اور کرنٹ لگنے کے سبب موقع پر فوت ہو گئیں۔


واقعے کے کے بعد ورثاء لاشوں کو نہ اسپتال لے کر گئے نہ ہی پولیس کو اطلاع دی۔

جاں بحق بچیوں کا تعلق افغان گھرانے سے ہے، ورثاء جاں بحق دو بچیوں کی لاشیں کوئٹہ اور ایک کوٹری لے گئے۔

تازہ ترین