• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کورونا وائرس سے مزید 8 اموات، 1664 نئے کیسز

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8 مریض انتقال کرگئے جبکہ 1664نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 972 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 15500 ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں 1664 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا 10.7 فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں ابتک کورونا کے 2037493 ٹیسٹ کیے جاچکے ہے اور 180904 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 24 گھنٹوں میں مزید 972 مریض صحتیاب ہوئے ہیں اس طرح صحتیاب افراد کی تعداد 157006 ہوچکی ہے یعنی بحالی کی شرح87 فیصد ہے۔


صوبے میں 8 مزید افراد کے انتقال سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 2991 ہوگئی ہے جو کہ اموات کی شرح کا 1.7 فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت 20907 مریض زیر علاج ہیں اور 1664نئے کیسز میں سے 1360 کا تعلق کراچی سے ہے۔

تازہ ترین