• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جو بائیڈن ایران سے دوبارہ جوہری معاہدے کے خواہاں

واشنگٹن( نیوزڈیسک)امریکہ کے نومنتخب صدر جو بائیڈن نے یہ عندیہ دیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے اور کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے جوہری معاہدے میں امریکہ کو واپس حصہ دار بنائیں گے اور دوسرے اہم مسائل پر بات چیت کریں گے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی اخبار ’نیو یارک ٹائمز‘ سے بات چیت میں کہا کہ وہ اب بھی 2015 میں سابق صدر بااک اوباما کے دور میں ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے کے حامی ہیں۔
تازہ ترین