• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماضی میں اردو ناول نگاروں پر تہذیبی اور سیاسی عناصر نمایاں رہے

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری تیرہویں عالمی اردو کانفرنس کے دوسرے روز “اردو ناول کی ایک صدی” کے عنوان سے منعقدہ اجلاس میںمعروف نقاد ڈاکٹر قاضی عابد نے اردو ناول پرتہذیبی اور سیاسی عناصر کے موضوعگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں اردو ناول نگاروں پر تہذیبی اور سیاسی عناصر نمایاں رہے تاہم نئے دور کے ناول نگاروں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اس سلسلے کو آگے بڑھائیں ، نامور نقاد ضیا الحسن لاہور سے ویڈیو لنک کے زریعہ عالمی اردو کانفرنس میں شریک ہوئے،اس موقع پر انہوں نے اپنامقالہ پیش کیا،انہوں نے کہا کہ وجود کا اظہار ثقافت کے بغیر ناممکن ہے جبکہ ہمارے ناول نگار اپنے ناولوں میں وجود کا عنصر پانے سے قاصر دکھائی دیتے ہیں۔ ناول نگار حمید شاہد نے اردو ناول کے اسلوبی تجربات پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ناول ہمارے ہاں مغرب سے آیا جسے ہمارے ناول نگاروں نے مختلف ادوار میں اسلوبی تجربات سے موجودہ شکل میں ڈھالا اور سماجی سدھار میں اہم کردار ادا کیا ، سیشن کی نظامت کے فرائض کاشف رضا نے ادا کئے۔

تازہ ترین