• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاطمہ ثنا شیخ کے گھر پر آتشزدگی، ممبئی فائر بریگیڈ کی بروقت کارروائی پر اداکارہ شکرگزار

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) ’دنگل’ فیم بولی وڈ اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے سوشل میڈیا کے ذریعے اطلاع دی کہ ممبئی میں ان کے گھر پر آگ لگ گئی تھی۔ فاطمہ کے پوسٹ کے مطابق، آگ زیادہ نہیں پھیلی تھی۔ فاطمہ ثنا شیخ انسٹا گرام پر اسٹوری پوسٹ کرکے اس واقعے کی اطلاع دی۔انہوں نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر لکھا کہ ’ابھی میرے گھر پر آگ لگ گئی تھی۔ گھبراہٹ میں، میں نے فوراً فائر ڈپارٹمنٹ کو فون کیا اور وہ کچھ ہی دیر میں میرے گھر پر آگئے اور حالات کو سنبھال لیا۔ بہت بہت شکریہ ممبئی فائر بریگیڈ۔فاطمہ ثنا شیخ نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری میں فائر بریگیڈ کی گاڑی کی تصویر پوسٹ کی اور ساتھ میں ممبئی فائر بریگیڈ کو ٹیگ کرکے انہیں شکریہ ادا کیا۔ حال ہی میں فاطمہ ثنا شیخ کی فلم لوڈو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی تھی۔ فلم کی کافی تعریف ہو رہی ہے۔ فلم کو انوراگ باسو نے ڈائریکٹ کیا تھا۔ لوڈو میں فاطمہ کے ساتھ پنکج ترپاٹھی، راجکمار راو، ابھشیک بچن، سانیا ملہوترا، آدتیہ رائے کپور اور آشا نیگی جیسے کئی فنکار نظر آئے تھے۔

تازہ ترین