• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوحکومت کو انگلی پکڑ کر چلا رہے ہیں، بات اُن سے ہوگی، جاوید لطیف


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکےمارننگ شو’’جیو پاکستان‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ جو حکومت کو انگلی پکڑ کر چلا رہے ہیں،بات ان سے ہو گی،صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے کہا کہ عوام نے ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو صورتحال بے قابو ہو جائے گی،میزبان عبداللہ سلطان اور ہما امیرشاہ نے کہا کہ لہجوں میں نرمی لائے بغیرمسائل حل نہیں ہونگے،حکومت اور اپوزیشن کے درمیان محاذ آرائی ہر دن کے ساتھ بڑھ رہی ہے ۔مذاکرات کی بات پیچھے رہ گئی سیاسی تصادم کا خطرہ بڑھ رہا ہے ۔دونوں فریقین اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کیلئے تیار رہتے ہیں۔تحریک چاہے 2014کی ہویا پھر 2020میں پی ڈی ایم کی، معیشت کیلئے نیک شگو ن نہیں ہوتی کیوں کہ تحریکوں سے سیاسی عدم استحکام پیدا ہوتا ہے جس سے سرمایہ کار ملک میں سرمایہ کاری سے گریز کرتے ہیں۔لہجوں میں نرمی لائے بغیر مسائل حل نہیں ہوں گے۔رہنما مسلم لیگ ن میاں جاوید لطیف نے کہا کہ نظام میں تبدیلی کیلئے نکلے ہیں جو بیماری ستر برسوں سے چھپی تھی اب باہر آگئی ،بیماری کا علاج ہوگا تو ملک میں خوشحالی آئے گی اورمسائل حل ہوں گے۔ جمہوریت میں اپوزیشن سے مذاکرات ہوتے ہیں لیکن یہ سلیکٹڈ ہیں معیشت کا بیڑا غرق ہوگیا ،پاکستان تنہائی کا شکار ہے ۔ حکومت آج بھی اپنے پاوٴں پر کھڑی نہیں ہوسکتی انگلیوں سے پکڑ کر چلا یا جارہا ہے ،جو اس حکومت کو چلا رہے ہیں بات بھی ان سے ہوگی ۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے بتایا کہ سندھ میں کورونا سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار ہیں۔عوام کے تعاون سے کورونا پر قابو پائیں گے امید ہے محکمہ صحت مزید مضبوط ہوگا۔ عوام نے ایس اوپیز پر عمل نہ کیا تو صورتحال بے قابو ہوجائے گی ۔

تازہ ترین