• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آغا سراج درانی کی ضمانت منسوخی کیلئے نیب کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سپریم کورٹ میں سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی نیب ریفرنس میں سندھ ہائی کورٹ سے ضمانت منسوخی کیلئے نیب کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کردی گئی۔ جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ دس دسمبر کو معاملے کی سماعت کریگا۔ نیب نے آغا سراج درانی اور شریک ملزمان کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

تازہ ترین