• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امت مسلمہ کےمسائل کے حل کیلئے ﷲ سے رجوع کرنا ہوگا، طاہر اشرفی

لاہور(وقائع نگار خصوصی)نمائندہ خصوصی وزیر اعظم پاکستان برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ کورونا وبا ہے جس سے توکل الی اللہ اور احتیاطی تدابیر کے ساتھ نجات پانی ہے۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شرعی طور پر کورو نا کی وبا سے نجات کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا لازم ہے۔ امت مسلمہ کے مصائب اور مسائل کے حل کیلئے اللہ کی طرف رجوع اور وحدت امت کیلئے جدوجہد کرنی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ اللہ کریم سے فضل اور رحم طلب کرنے کے ساتھ ساتھ انسانوں کو انسانوں کے ساتھ بھی حسن سلوک کرنا چاہیے ، مالکوں کو ملازمین کے ساتھ ، اولاد کو ماں باپ کے ساتھ ، ماں باپ کو اولاد کے ساتھ ، امراءکو فقراءکے ساتھ حسن سلوک کا معاملہ کرنا چاہیے۔ زمین والوں پر رحم کرنے سے آسمان والا رحم کرتا ہے۔ حقوق اللہ کے ساتھ ساتھ حقوق العباد کی ادائیکی کی طرف توجہ کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا پھیل رہا ہے ،تمام سیاسی و مذہبی قوتوں سے بلا تفریق گذارش ہے کہ وہ اجتماعات سے گریز کریں۔ اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے کہ ایک انسان کی جان بچانا پوری انسانیت کی جان بچانے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج مسلم امہ کو وحدت اور اتحاد کی ضرورت ہے ، وحدت اور اتحاد کیلئے حکومت پاکستان ہر سطح پر کوششیں کر رہی ہے۔ آج الحمدللہ اسلامک فوبیا، توہین ناموس رسالت، توہین آسمانی مذاہب پر اسلامی تعاون تنظیم کی طرف سے متفقہ قرارداد پاکستان کی جدوجہد کا نتیجہ ہے ہم اس پر تمام اسلامی ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

تازہ ترین