• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی رہنما محمد بخش مہر کو 21 دسمبر تک نیب کے سامنے پیش ہونیکا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے پیپلز پارٹی رہنما اور رکن قومی اسمبلی سردار محمد بخش مہر کو 21 دسمبر تک نیب کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیدیا۔سندھ ہائیکورٹ میں پیپلز پارٹی رہنما اور رکن قومی اسمبلی سردار محمد بخش مہر کی نیب میں طلبی اور درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نیب نے 7 دسمبر کو محمد بخش مہر کو تحقیقات کے لیے طلب کیا تھا، محمد بخش مہر کی طبیعت خراب ہے ، پیش نہیں ہوسکتے، مہر بخش مہر نیب حکام سے سامنے پیش ہونے کیلئے مہلت دی جائے نیب حکام کو گرفتاری سے روکا جائے عدالت نے محمد بخش مہر کو 21 دسمبر تک نیب کے سامنے کا حکم دیدیا۔عدالت نے نیب سے آئندہ سماعت پر تحقیقاتی رپورٹ بھی طلب کرلی، نیب سکھر نے گھوٹکی میں زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے معاملے پر تحقیقات کے لیے طلب کیا تھا۔

تازہ ترین