ریاض(اے ایف پی/جنگ نیوز)سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان السعود نے جمعے کو ایک ورچوئل سفارتی کانفرنس میں کہا ہے کہ سعودی عرب اور قطر نے تین سالہ تنازع حل کرنے کیلئے اہم اقدام اٹھایا ہے۔شہزادہ فیصل نے کہا کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران اہم پیشرفت ہوئی ہے۔انہوں نے اس کیلئے کویت اور ساتھ ہی امریکی صدر ٹرمپ اور امریکی انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔