• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا، صحت سے متعلق گورننس کے سنگین چیلنجز ہوسکتے ہیں، رپورٹ

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران ملک کو پالیسی اور عمل درآمد کی سطح پر صحت سے متعلق گورننس کے سنگین چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اگر توجہ نہ دی گئی تو اس وبائی مرض کی پہلی لہر کے دوران حاصل ہونے والی کامیابیاں خطرے میں پڑ جائیں گی۔ اس امر کا اظہار ٹرسٹ فار ڈیمو کریٹک ایجوکیشن اینڈ اکاونٹبلیٹی، فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹورک ( ٹی ڈی ای اے، فافن ) کی کووڈ 19 پر پہلی رسپانس مانیٹڑنگ رپورٹ میں کیا گیا ہے، رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے دوران کورونا کے مصدقہ نئے مریضوں کی تعداد 313،431 سے بڑھ کر 333،970 اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 324 نئی اموات کیساتھ 6823 ریکارڈ کی گئی، وبا سے متعلقہ مختلف شراکت داروں کے سروے اور پراجیکٹ میں شامل 20 اضلاع میں تعینات شمارکنندگان کے ذریعے جمع کئے گئے اعدادوشمار پر مبنی اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس بے تحاشا اضافے کی روک تھام کیلئے حکومت کی طرف سے مزید سنجیدہ اور خصوصی اقدامات نا گزیر ہیں، ضلعی سطح پر صحت کے محدود بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ فرنٹ لائن پر اس مرض کا مقابلہ کرنے والوں اور دیگر متعلقہ شراکت داروں جیسا کہ سول سوسائٹی کے اراکین اور صحافیوں کی استعداد کار کو فروغ دینا ناگزیر ہے ۔

تازہ ترین