• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرفتاریوں کے باوجود پیشہ ور بھکاریوں پر قابو نہ پایا جاسکا

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)انسپکٹرجنرل آف پولیس اسلام آباد محمد عامر ذوالفقارخان کے احکامات کی باوجود وفاقی دارالحکومت میں پیشہ ور بھکاریوں پر قابو نہیں پایا جا سکا، پی ڈبلیو ڈی روڈ،گولڑہ ،کھنہ پل،سپر مارکیٹ، آئی جے پی روڈ، پارک روڈ ، چونگی نمبر 26,سبزی منڈی، آئی نائن اور آئی ٹن کے علاقوں میں پیشہ ور بھاریوں کا راج ہے، دوسری طرف ڈی آئی جی آ پر یشنز وقارالد ین سید نے زونل ایس پیز کو پیشہ ور بھکاریو ں اور ان کی سرپرستی کرنے والے ٹھیکیداروں کےخلاف کارروائی کا ٹا سک دیا تھا،جس پر پولیس نے579 بھکاریوں کو شہر بھر سے گرفتار کر کے ان کے خلاف قانو نی کارروائی عمل میں لائی،121پیشہ وربھکاریو ں کی گرفتار ی عمل میں لا تے ہو ئے ان کے خلاف 12 مقدما ت درج کئے گئے ، 176مرد، 70 عورتیں ،210 بچوں اور دو خواجہ سراء اید ھی ہو م شفٹ کیے گئے۔بھکاریو ں کی گرفتاری کے لیے اسکارڈز تشکیل دئیے گئے ہیں ، جن سے روزانہ کی بنیا د پر رپورٹ لی جارہی ہے ،ڈی آئی جی آ پر یشنز نے تما م ایس پیز زون کو ہد ا یا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ وفاقی دارالحکو مت میں بھکا ریو ں کے خلاف کا رروائی کے عمل میں مزید تیز ی لا ئی جا ئے،مسا جد ،امام با ر گا ہو ں ، تجا رتی مراکز پر کو ئی بھکا ری نظر آ ئے تو اس کے خلاف فوری کا رروائی عمل میں لا ئی جائے تاکہ وفاقی دارالحکومت سے اس مکروہ کاروبار میں ملوث عناصر کا خاتمہ کیا جاسکے۔
تازہ ترین