• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بدعنوان لیڈرشپ کوسیاسی انجام نظر آ رہا ہے، محمودالرشید

لاہور(خصوصی رپورٹر) وزیر ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ پنجاب میاں محمودالرشید نے کہاہے کہ نواز لیگ اور پیپلزپارٹی کی بدعنوان لیڈرشپ احتساب کے حوالے سے نوشتہ دیوار واضح طور پر پڑھ چکی ہے اوراسے اپنا سیاسی انجام قریب نظر آ رہا ہے۔عوام کے اربوں روپے لوٹنے والے احتساب سے بچنے کیلئے جلسے جلوسوں کاسہارالے کر حکومت پر دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں۔ انہیں کورونا کی پرواہ ہے نہ عوام کی صحت اور جان کی فکر، بلکہ یہ عوام کو قربانی کا بکرا بناکر اپنی جان چھڑانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نواز لیگ اور پیپلزپارٹی نے پچھلے 40سال سے ملک میں تماشہ لگا رکھا تھا۔
تازہ ترین