• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ: پاکستان کرکٹ اسکواڈ کی آخری کورونا وائرس ٹیسٹنگ کل ہوگی


نیوزی لینڈ میں موجود پاکستان کرکٹ اسکواڈ کے ممبران کی آخری کورونا وائرس ٹیسٹنگ کل ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق آخری کورونا وائرس ٹیسٹنگ کے رزلٹ کے بعد پاکستان کرکٹ اسکواڈ آئسولیشن ختم کرسکے گا۔

پاکستان کرکٹ اسکواڈ کے 54 میں سے 44   ارکان نے مسلسل چار کورونا وائرس ٹیسٹ کلیئر کیے ہیں جبکہ پاکستان ٹیم کو آئیسولیشن مکمل کرنے کے بعد 8 دسمبر کو کوئنز ٹاؤن روانہ ہونا ہے۔





کرائسٹ چرچ سے کوئنز ٹاؤن روانگی سے قبل کرکٹرز کا معمول کا ہیلتھ چیک بھی ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹرز نے آج معمول کے مطابق مینیجڈ آئسولیشن میں چہل قدمی کی۔

تازہ ترین