• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن تصادم چاہتی ہے جو ہم نہیں چاہتے، چوہدری محمد سرور

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ اپوزیشن تصادم چاہتی ہے جو ہم نہیں چاہتے۔

پنجاب کے گورنر چوہدری محمد سرور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سیاست میں لوگوں کی زندگیاں آسان کرنے آتے ہیں، ہماری سیاست سے جانیں جاتی ہوں تو سیاسی معاملات سے دور رہنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہم لاک ڈاؤن اس لیے نہیں کررہےکہ معاشی طور پر بہت نقصان ہوسکتا ہے۔

چوہدری محمد سرور نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ہمارےلیے مشکل صورتحال ہے، ہم تصادم کریں گے تو مسائل بڑھیں گے۔ 

تازہ ترین