لنکا پریمیئر لیگ میں دمبولا وائی کنگ نے گال گلیڈی ایٹرزکےخلاف ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سری لنکا میں کھیلی جانے والی لنکا پرئمیر لیگ میں آج 2 میچ کھیلے جارہے ہیں، دن کے پہلے میچ میں دمبولا وائی کنگز کی گال گلیڈئیٹرز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
پوائنٹس ٹیبل پر دمبولا وائکنگز تیسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ گال گلیڈئیٹرز آخری نمبر پر ہے۔
دن کا دوسرا میچ پوائنٹس ٹیبل پر موجود دوسرے نمبر کی ٹیم کولمبو کنگز اور کینڈی ٹسکرز کے درمیان کھیلا جائے گا جو شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا ۔
ایونٹ کے تمام میچز جیوسوپر سے براہ راست دکھائے جارہے ہیں۔