• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈی اے کی جانب سے اسلام آباد کی بیوٹی فکیشن کے سلسلے میں شاہراہوں کی مرمت، بحالی، لین مارکنگ کاکام جاری ہے۔

اسلام آباد میں  سیکٹوریل ایریا کےساتھ دیہی علاقوں میں بھی شاہراہوں کی مرمت کی جارہی ہے،سیکٹر ایف 6، ایف 7، ایف 8 مراکز کی مرکزی شاہراہوں کی کارپٹنگ مکمل کرلی گئی ہےجبکہ جی 5، 6، 7، 8، 9، 10 اورجی 11 میں شاہراوں کی مرمت جاری ہے۔

سی ڈی اے کی جانب سے ایکسپریس وے، سری نگر ہائی وے، لہتراڑ وڈ، بلیوایریا، سیونتھ ایونیو کی مرمت جاری ہے، نائنتھ ایونیو، پارک انکلیو، ناظم الدین روڈ سمیت دیگر شاہراہوں کی مرمت بھی کی جارہی ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں پر مرکزی شاہراوں کی مرمت کی جائے گی، دوسرے مرحلےمیں رابطہ سڑکوں اورگلی محلے کی سڑکوں کی مرمت کی جائے گی۔

تازہ ترین