پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے مرکزی ترجمان چودھری منظور کا کہنا ہے کہ اے پی سی میں بڑے فیصلے ہوچکے ہیں، اس پر عملدرآمد آنیوالے دنوں میں سب دیکھ لیں گے۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے چودھری منظور نے کہا کہ ہمارے لوگ وفادار ہیں، پارٹی کے فیصلے پر سب عمل کریں گے۔
چودھری منظور نے کہا کہ ہمارے ایم پی ایز کو توڑنے کی کوشش کی گئی، ایک بندہ نہیں ٹوٹا، اب دھرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
رہنما پیپلز پرٹی نے کہا کہ لاہور کی سڑکوں پر کسانوں کو قتل کیا گیا، مزدور، تاجر اور طلبہ آج سڑکوں پر ہیں۔
چودھری منظور نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں کوئی دو رائےنہیں ہے، پی ڈی ایم کے فیصلے پر عمل ہوگا۔
چودھری منظور نے کہا کہ حکمت عملی پی ڈی ایم میں شامل تمام سیاسی جماعتیں مل کر بنائیں گی۔