وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل سیاست دان ملکی ترقی کے دشمن ہیں۔
اپنے ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف نے بوسیدہ اور کرپٹ نظام کو ختم کیا، پی ڈی ایم سے ملکی ترقی اور تبدیلی ہضم نہیں ہو رہی۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے عوام کے خیر خواہ کیسے ہو سکتے ہیں۔
شاہ محمودنے کہا کہ جلسوں سے حکومت ختم ہونے کی آس لگانے والے انتظار کریں۔ حکومت جلسوں سے نہیں آئینی مدت پوری ہونے پر ختم ہوگی۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی پی، ن لیگ کو اپنی مقبولیت کا اندازہ جی بی انتخابات سے ہو جانا چاہیے تھا۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں ملک میں افرا تفری پھیلانا چاہتی ہیں اور پی ڈی ایم غیر ملکی طاقتوں کے اشاروں پر چل رہی ہیں۔