• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم کے منتظمین اور کرسیاں لگانے والوں کے خلاف مقدمہ ہوگا، وزیر اعظم عمران خان


وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے لاہور جلسے کی اجازت نہیں دیں گے لیکن رکاوٹ بھی نہیں ڈالیں گے، انہوں نے خبردار کیا کہ مگر منتظمین اور کرسیاں لگانے والوں  کے خلاف مقدمہ درج ہوگا۔

 ایک انٹرویو میں عمران خان نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کو لگتا ہے کہ ان کے جلسوں سے مجھے فرق پڑ جائے گا تو یہ ان کی غلط فہمی ہے۔

 وزیراعظم نے  ایک دفعہ پھر اپوزیشن کو این آر او دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ مشرف نے اپنی کرسی بچانے کے لیے انہیں این آر او دیا، مجھے یہ کرسی چھوڑنی پڑی تو چھوڑ دوں گا، لیکن این آر او نہیں دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ  یہ جو مرضی کرلیں، این آر او نہیں دوں گا، آپ جو مرضی بات کرلیں، یہ پہلے این آر او مانگتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ لاہور میں تیزی سے کورونا وائرس کےکیسز بڑھ رہےہیں، لاہور کے جلسے میں کوئی رکاوٹیں نہیں ڈالیں گے، مگر قانون ٹوٹےگا تو ایف آئی آر کاٹیں گے۔

 وزیراعظم نے کہا کہ دو ڈھائی ہفتے پہلےحکومت نے تمام جلسے منسوخ کیے، ایس او پیز پر عمل درآمد کیلئےکوششیں کررہے ہیں۔


عمران خان نے کہا کہ جب آپ خواب پورا کرنے جائیں تو پھر کشتیاں جلا کر جائیں کوئی پلان بی نہیں ہونا چاہیے، ایک مرتبہ جو فیصلہ کرلوں پھر پلان بی نہیں بناتا۔

 وزیر اعظم نے کہا کہ تاریخ کسی پیسے والےآدمی کو یاد نہیں رکھتی، تاریخ انسانیت کیلئےکام کرنیوالوں کویاد رکھتی ہے، معاشرےکیلئےکام کرنےوالوں کو ہمیشہ یاد رکھا جاتا ہے۔

 عمران خان نے کہا کہ ہمارے ملک میں جنسی جرائم بہت تیزی سےبڑھ رہےہیں، جنسی جرائم میں ملوث مجرم کو عبرت ناک سزا دیں گے،جنسی جرائم کےبہت سے واقعات رپورٹ ہی نہیں ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ موبائل فون کےغلط استعمال نےمعاشرے میں تباہی مچادی ہے، ہم ترک ڈرامےاس لیےلائےکیونکہ اس میں معاشرے کی تربیت ہے، کوشش کریں گےکہ ایسی چیزیں بنائیں جو معاشرے کو اوپر لے کر جائیں۔

 وزیراعظم نے کہا کہ آپ لوگوں پرپابندی نہیں لگاسکتے،لوگوں کومتبادل تفریح فراہم کرسکتےہیں، مغربی معاشرےکی اخلاقیات اب بھی ہم سے بہترہے۔

 عمران خان نے کہا کہ برطانیہ میں اگرکسی پر عوامی دولت لوٹنےکاالزام لگ جائےتووہ کبھی پارلیمنٹ نہیں جا سکتا، یہاں جھوٹ بول کرلوگ دند ناتے پھرتے ہیں۔

تازہ ترین