• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت ختم ہونیکا دعویٰ بلی کے خواب میں چھیچھڑوں کے مترادف، فیاض چوہان

لاہور (این این آئی )وزیر کالونیز و جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بیگم صفدر اعوان کا 13 دسمبر کو حکومت ختم ہونے کا دعوی "بلی کے خواب میں چھیچھڑوں" کے مترادف ہے ،13 دسمبر کو بیگم صفدر اعوان کا خیالی پلاؤ پک جائے گا اور وہ خواب سے حقیقت کی دنیا میں واپس آ جائیں گی‘ بیگم صفدر اعوان شیخ چلی کی طرح بڑھکیں مارنا بند کریں، حکومت کہیں نہیں جائے گی۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ بیگم صفدر اعوان وزیر اعظم عمران خان سے استعفیٰ مانگ رہی ہیں اور حمزہ شہباز نے ان سے استعفیٰ مانگ لیا۔ مرحومہ شمیم اختر کے جنازے سے اگلے دن بیگم صفدر اعوان اور حمزہ شہباز میں شدید منہ ماری ہوئی، میرے شاہینوں کے مطابق حمزہ شہباز نے بیگم صفدر اعوان کو ان کے بیانیے سے ہٹنے کے لیے خدا کے واسطے دیئے۔ شریف خاندان خود ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، یہ اپوزیشن اور ملک کو کیا متحد رکھیں گے۔لاہور جلسہ کے بعد پی ڈی ایم کا غیر فطری اتحاد اپنی موت آپ مر جائے گا۔

تازہ ترین