• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی یونیورسٹی میں نوم چومسکی کا لیکچر، چین و جنوبی کوریا کی تعریف

عالمی شہرت یافتہ امریکی دانشور اور کئی کتابوں کے مصنف نےجنوبی کوریا اور چین کے اقدامات کی تعریف کردی۔

نوم چومسکی نے پاکستانی نجی یونیورسٹی میں ویڈیو لنک کے ذریعے لیکچر دیا اور کہا کہ پاکستان کا دورہ کیے ہوئے 20 برس بیت گئے ہیں۔

انہوں نے لیکچر کے دوران کہا کہ جنوبی کوریا نے کورونا وائرس کا اچھے سے مقابلہ کیا جبکہ امریکا، بھارت اور برازیل نے وبا سے نمٹنے کے لیے اچھے اقدامات نہیں کیے۔

امریکی مصنف نے مزید کہا کہ کورونا وائرس سے متعلق چین کی ویکسین ٹیسٹ کے اہم مراحل میں ہے، مجھے لگتا ہے وہ پہلے دستیاب ہوسکتی ہے۔


ان کا کہنا تھا کہ امریکی عوام دائیں بازو کی طرف سے پروپیگنڈے کا شکار ہوئی، وائٹ ہاؤس چین کے اقدامات کو نیچا دکھانا چاہتا ہے۔

نوم چومسکی نے یہ بھی کہا کہ ہم کورونا وائرس کی وبا سے بہت مہنگی اور ناگزیر قیمت چکا کر نکلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ نسلوں کو ان سوالوں کا سامنا ہے جو انسانی تاریخ میں کبھی ظاہر نہیں ہوئے، یہ سوالات ایک بوجھ اور چیلنج ہیں۔

امریکی دانشور نے کہا کہ دنیا میں جوہری جنگ کا خطرہ بڑھ رہا ہے اگر اقدامات نہ کیے تو ماحولیاتی تباہی کا خطرہ بھی سر اٹھائے کھڑا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا کو ماحولیاتی تبدیلی سے جڑے خطرات کا سامنا ہے۔

قومی خبریں سے مزید