• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوم چومسکی سمیت 100سےزائد عالمی ماہرین تعلیم کا بھارت سے کمیونسٹ شاعر کی رہائی کا مطالبہ

نئی دہلی ( اے ایف پی) نوم چومسکی سمیت 100 سے زائد بین الاقوامی ماہرین تعلیم نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ اعلیٰ سطح کے قیدی کمیونسٹ شاعر ورورا راؤ کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہیں رہا کیا جائے۔ ماؤنواز عسکریت پسندوں سے رابطوں کے سلسلے میں 2018 میں 79 سالہ ورورا راؤ کی گرفتاری کیلئے ملک بھر میں چھاپے مارے گئے،اب وہ ممبئی کی جیل میں قید ہیں تاہم ان پر کوئی الزام عائد نہیں کیا گیا،ان کے اہل خانہ کا دعویٰ ہے کہ ان کی جیل میں قید ہونے کے بعد سے ان کی صحت میں بہت خراب ہوگئی اور گزشتہ ہفتے انہیں اسپتال منتقل کیے جانے کے بعدان کا کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔
تازہ ترین