• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ ریفرنس کیخلاف دائر نظر ثانی درخواست کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) عدالت عظمی منگل کو (آج) جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے خلاف دائر کیے گئے صدارتی ریفرنس سے متعلق مقدمہ کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی نظر ثانی کی18 درخواستوں کی سماعت کرے گی ۔ دوسری جانب سپریم کورٹ انتظامیہ نے اس موقع پر کورونا وائرس سے بچا ئو اور سیکورٹی کے حوالے سے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔سپریم کورٹ کی پریس ریلیز کے مطابق کیس کی سماعت کے دوران مخصوص تعداد میں ہی نشستیں مختص کی گئی ہیں اس لئے مقدمہ کی سماعت دیکھنے کے خواہشمند افراد کیلئے سپریم کورٹ کے متعلقہ آفس سے خصوصی اجازت نامہ جاری کیا جائے گا تاہم سپریم کورٹ کے وکلا ء اور اس بیٹ کی باقاعدگی سے کوریج کرنے والی صحافیوں کو اجازت نامہ سے استثنیٰ حاصل ہوگا ۔کیس کی سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس منظور احمد ملک ،جسٹس مظہر عالم میاں خیل ،جسٹس سجاد علی شاہ ،جسٹس منیب اختر اور جسٹس قاضی محمد امین احمد پرمشتمل چھ رکنی لارجر بینچ کرے گا۔

تازہ ترین