• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آمنہ الیاس اپنی ٹیم کو کورونا وائرس لگانا چاہتی ہیں؟

پاکستان کی سپر ماڈل و معروف اداکارہ آمنہ الیاس نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کر کے سب ہی کو ہنسنے پر مجبور کر دیا ہے جبکہ انہیں اس ویڈیو پر تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران ہر انسان دوسرے انسان کو کھانستے یا چھینکتے ہوئے شک کی نگاہ سے دیکھ رہا ہے اور ان علامات سے متعلق خوف میں مبتلا ہے۔

اسی سے متعلق آمنہ الیاس کی جانب سے اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس پر چند مداحوں کی جانب سے اُنہیں تنقید کا سامنا ہے جبکہ چند مداح اُن کی اس ویڈیو پر ہنس رہے ہیں۔


آمنہ الیاس کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ شوٹنگ میں مصروف کسی سیٹ پر موجود ہیں اور آمنہ الیاس کی ٹیم اُن کے میک اپ اور ڈریس ٹھیک کرنے میں مصروف ہیں۔

اس دوران آمنہ الیاس چھینکتی ہیں اور اُن کی ٹیم اچانک کام کرتے کرتے کچھ دیر کے لیے رُک جاتی ہے اور دوبارہ سے میک اپ شروع کر دیتی ہے جبکہ آمنہ الیاس کو دوبارہ چھینک محسوس ہوتے ہوئے دیکھ کر اُن کی ٹیم دور بھاگنے لگتی ہے اور آمنہ اپنی میک اپ آرٹسٹ کی جانب اُن کے پیچھے بھاگ جاتی ہیں۔


آمنہ الیاس کی جانب سے شیئر کی گئی اس ویڈیو پر تا حال ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں جن میں اُن  کے مداحوں اور فالوورز کی جانب سے اُن کے اس مذاق کو سراہا گیا ہے جبکہ چند مداحوں کا کہنا ہے کہ وہ کورونا وائرس سے متعلق مذاق نہ کریں۔

آمنہ الیاس کی اس ویڈیو پر انسٹا صارفین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق مذاق بنانا کوئی اچھی بات نہیں۔

تازہ ترین