• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تائیوان،کورونا ضوابط کی معمولی خلاف ورزی پر ساڑھے 5لاکھ جرمانہ

تائی پے(جنگ نیوز )تائیوان میں صرف چند سیکنڈ کی کورونا خلاف ورزی پر ہزاروں ڈالرز جرمانے کا سامنا ہوسکتا ہے۔تائیوان میں ایک شخص کو قرنطینہ ضوابط کی محض 8سیکنڈ خلاف ورزی پر ساڑھے 3 ہزار ڈالرز (ساڑھے 5لاکھ سے زائد )جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔یہ شخص فلپائن سے تعلق رکھنے والا ایک ورکر تھا جو کائوسیونگ شہر کے ایک ہوتل میں قرنطینہ میں تھا، جہاں سے وہ چند سیکنڈ کے لیے کمرے سے باہر نکلا۔اس شخص کو ہوٹل کے عملے نے سی سی ٹی وی میں دیکھ لیا اور محکمہ صحت سے رابطہ کیا، جس کے بعد اس پر 3ہزار 500ڈالرز جرمانہ عائد کیا گیا۔

تازہ ترین