• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو یو اے ای کی سلامتی و استحکام بہت عزیز ہے، طاہر اشرفی

لاہور (نمائندہ جنگ)نمائندہ خصوصی وزیراعظم برائے بین المذہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کا متحدہ عرب امارات کے سفارتخانہ کا دورہ، قائم مقام سفیر راشد عبدالرحمٰن آل علی نے استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان، متحدہ عرب امارات تعلقات اور عالم اسلام و عالم عرب کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دورہ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان کو متحدہ عرب امارات کی سلامتی و استحکام بہت عزیز ہے۔متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے تعلقات دو بھائیوں کے تعلقات ہیں۔ پاکستان عالم عرب اور عالم اسلام کے درمیان پیدا ہونے والے تمام مسائل کا حل باہمی مذاکرات اور مفاہمت سے چاہتا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے ساتھ ویزوں کے حوالہ سے معاملات طے ہو گئے ہیں۔ مشیر وزیر اعظم زلفی بخاری اور متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے لیبر کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں۔ وزارت خارجہ اور وہ خود متحدہ عرب امارات کے ذمہ داران کے ساتھ رابطہ میں ہیں ، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی دوستی کے درمیان کوئی بھی قوت حائل نہیں ہو سکتی اور ہمیں ہر قسم کی افواہوں سے گریز کرنا چاہیے

تازہ ترین