• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کو پولیو فری بنانا ہمارا عزم ہے، مریم نواز

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے کو مکمل طور پر پولیو فری بنانا ہمارا عزم ہے، ویکسینیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کر رہی ہوں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت انسداد پولیو اقدامات کا جائزہ لینے کےلیے لاہور میں اجلاس ہوا۔ 

اجلاس میں پنجاب میں پولیو کے مکمل خاتمے کےلیے مشترکہ مؤثر کاوشوں پر اتفاق کیا۔ 

اجلاس کے دوران پولیو کے خلاف مہم کو مزید مؤثر بنانے کےلیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا جبکہ پنجاب کو مکمل طور پر پولیو فری بنانے کےلیے تجاویز اور سفارشات کا جائزہ بھی لیا گیا۔ 

اجلاس کے دوران پنجاب میں دیگر علاقوں سے آنے والے بچوں کی ویکسی نیشن یقینی بنانے پر اتفاق کیا گیا جبکہ پولیو کے مکمل خاتمے کےلیے ڈبلیو ایچ او اور دیگر اداروں کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی۔ 

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ صوبے کو مکمل طور پر پولیو فری بنانا ہمارا عزم ہے، ویکسینیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کر رہی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اکتوبر 2023 سے اب تک پنجاب میں پولیو کیس رپورٹ نہیں ہوا، فوری ہنگامی رسپانس کے ذریعے ہی پولیو کو ختم کیا جا سکتا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کہنا تھا کہ صحت اور علاج کی بہترین سہولتوں کی فراہمی پر پوری توجہ دے رہے ہیں۔ مہم کے دوران پولیو ورکرز کی سیفٹی اور سیکیورٹی بھی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید