ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کی جانب سے رابطہ افسران کی تقرری کردی گئی۔
ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ رابطہ افسران کی تقرری پاک ایران سرحد پر انسداد دہشت گردی کی مشترکہ کوششوں کا حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاک ایران سرحد کو محبت اور امن کی سرحد بنانا چاہتے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ رابطہ افسران کی تقرری کا فیصلہ ایرانی وزیر خارجہ کے گزشتہ دورہ پاکستان میں کیا گیا تھا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے 29 جنوری کو پاکستان کا دورہ کیا تھا۔