• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیلجئیم، برطانیہ کو بڑی تعداد میں کورونا وائرس ویکسین مہیا کریگا

بیلجئیم برطانیہ کو بڑی تعداد میں کورونا ویکسین مہیا کرے گا، یہ بات بیلجئین ذرائع ابلاغ کے ذریعے سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق حفاظت اور جلدی کے پیش نظر ویکسین کی برطانیہ کو ترسیل فوجی ہیلی کاپٹر ز میں ہوگی۔

1 جنوری سے اس ویکسین کی ترسیل شروع ہوگی لیکن اس میں بریگزٹ کی وجہ سے تعطل کا اندیشہ ہے۔

چونکہ یورپ سے برطانیہ کے انٹری پوائنٹس ، ہوائی اڈے اور بندرگاہیں رش کی وجہ سے متاثر ہوں گی۔

اس لیے فوج کے ہیلی کاپٹر دوا کی ترسیل وقت پر ممکن بنائیں گے۔

تازہ ترین