• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیل بردار ایرانی جہازوں کا بیڑا وینزویلا روانہ

تہران ( نیوزڈیسک) ایران نے امریکا کی پابندیوں کے باوجود کم سے کم 10 تیل بردار بحری جہازوں پر مشتمل ایک بڑا بیڑا وینزویلا روانہ کیا ہے۔ بتایاجاتاہے کہ ان پر لدے ایندھن کو وینزویلا میں اتارا جائے گا اور وہاں سے خام تیل عالمی مارکیٹ میں فروخت کرنے کے لیے لایا جائے گا۔ وینزویلا کے صدر نکولاس مادورو کی حکومت اس وقت امریکا کی پابندیوں کے نتیجے میں سخت معاشی مشکلات سے دوچار ہے اور وہ صاف تیل کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایران پر انحصار کررہی ہے، جب کہ وینزویلا کے 2روایتی اتحادی ممالک چین اور روس بھی امریکا کی پابندیوں کی وجہ سے اس کی معاونت سے انکار کرچکے ہیں۔ وینزویلا ماضی میں امریکا کو سب سے زیادہ خام تیل برآمد کرنے والا ملک تھا اور دنیا میں اس کے ہاں گیسولین کی قیمتیں سب سے کم تھیں، مگر اب وہ بہت کم مقدار میں تیل نکال رہا ہے۔
تازہ ترین