• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کیلئے فائر ٹینڈرز اور واٹر باؤزرز خرید لئے گئے


کراچی کے لئے وفاقی حکومت کی جانب سے کیا جانے والا ایک وعدہ مکمل ہونے والا ہے، حکومت نے 50 جدید فائر ٹینڈرز اور 2 واٹر باؤزرز خرید لئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 20 دسمبر تک فائر ٹینڈر کی شپمنٹ کراچی کے لئے روانہ کی جائے گی، جبکہ جنوری2021 ء میں 50 جدید فائر ٹینڈرز اور واٹر باؤزر کے ایم سی کے حوالے کردیے جائیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ تمام فائر ٹینڈرز دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہیں ۔

واضح رہے کہ اس وقت کراچی فائر بریگیڈ کے پاس 44 فائر ٹینڈرز موجود ہیں اور فائر بریگیڈ کی 2 درجن سے زائد گاڑیاں خراب ہیں۔

دوسری جانب کے ایم سی کو آگ بجھانے کے آلات فراہم کرنے کی اسکیم 2017ء کے کراچی پیکج کا حصہ ہے اور فائر ٹینڈرز فراہمی کی اسکیم 2017ء سے زیر التواء تھی۔

تازہ ترین