• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام تر گیڈر بھبکیوں کے باوجود جلسہ ہوگا، عظمیٰ بخاری

ترجمان مسلم لیگ ن پنجا ب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ تمام تر گیڈر بھبکیوں کے باوجود جلسہ ہوگا۔

مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ جعلی حکومتی ترجمان بےحال ہوئے پھرتے ہیں، فردوس باجی اس کی واضح مثال ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس کام کے لیے آپ کو رکھا گیا ہے اس پر توجہ دیں جبکہ آپ کی نظر صرف اس پر ہے کہ پی ڈی ایم کا جلسہ کیسے روکا جائے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سلیکٹڈ لوگوں کو کیا معلوم قیادت اور استعفے کی اہمیت کیا ہوتی ہے۔

ترجمان مسلم لیگ ن پنجا ب نے اپنے ویڈیو بیان میں مزید کہا کہ آپ کے کچھ دن ہیں کوشش کریں عام آدمی کے لیے کچھ کرسکیں۔

تازہ ترین