آپ آف لائن ہیں
اتوار15؍ رجب المرجب 1442ھ 28؍ فروری2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ووٹ کو عزت دو کی جنگ آئینی جنگ ہے،عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ ن کی صوبائی ترجمان عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان صاحب  آپ کو پتہ نہیں ہمارا پلان کیا ہے، ووٹ کو عزت دو کی جنگ آئینی جنگ ہے۔

 لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ہمیں مت روکیے گا روکیں گے تو ہر جگہ احتجاج ہوگا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ڈی جے بٹ کو آج گرفتار کرلیا گیا ہے، گرفتاریاں مت کریں ایسا کریں گے تو ہر جگہ احتجاج ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ ماہ قبل  ہم نے جلسے کے لیے درخواست جمع  کرادی تھی، جب وزیر اعلیٰ کے ہاتھ میں کچھ نہیں تو ڈی سی کی کیا حیثیت ہے۔


مسلم لیگ ن کی رہنما شائستہ ملک کا کہنا تھا کہ ہم اب کسی صورت نہیں رکیں گے، جو قیادت کا فیصلہ ہوگا وہ پارٹی کا فیصلہ ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید