پشاور میں کورونا کے حفاظتی انتظامات کی خلاف ورزی پر انتظامیہ نے کریک ڈاؤن کیا ہے۔
انتظامیہ نے حیات آباد، یونی ورسٹی روڈ اور صدر بازار سمیت مختلف علاقوں میں 127ریسٹورنٹس اور کئی دکانیں سیل کردیں۔
ادھر لاہور میں بھی ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر 9 دکانوں کو سیل کردیا گیا۔
یاد رہے کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 138 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ مزید 56 افراد اس موذی وبا کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 2 ہزار 30 مریض اس بیماری سے شفایاب ہوئے۔