• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آروز کے مبینہ شوہر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

کراچی کی مقامی عدالت نے آرزو فاطمہ کی کم عمر ی کی شادی سے متعلق کیس میں مبینہ شوہر علی اظہر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں آرزو فاطمہ کی کم عمری میں شادی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

فریقین کے وکلا کی جانب سے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے آرزو کے مبینہ شوہر ملزم علی اظہر کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔


دیگر 4 ملزمان کی عبوری ضمانت میں توثیق کی درخواستوں پر بھی فیصلہ محفوظ کرلیا۔

تمام ملزمان کی درخواست پر فیصلہ 17 دسمبر کو سنایا جائے گا۔

گزشتہ دونوں مقامی عدالت نے پولیس چالان پر فیصلے دیتے آروز فاطمہ کے مبینہ شوہر کے خلاف مقدمے چلانے کا حکم دیا تھا۔

تازہ ترین