• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کے باعث سردی میں اضافہ

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش اور سرد ہواؤں سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

لاہور میں دن بھر بادلوں اور سورج کی آنکھ مچولی جاری رہی۔

شام کے وقت آسمان پر گہرے بادل چھاگئے جس کے بعد رات کو پہلے بوندا باندی اور پھر تیز ہوا کے ساتھ بارش ہوئی جس سے موسم مزید سرد ہوگیا۔


ساہیوال، پاکپتن، قصور اور شیخوپورہ سمیت دیگر شہروں میں بھی ہلکی اور تیز بارش ہوئی۔

تازہ ترین