• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری


ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری سے سردی مزید بڑھ گئی ہے، آزاد کشمیر کے علاقوں میں بارش اور برفباری سے بند راستوں کو کھولنے کا کام جاری ہے۔

آزادکشمیر کے علاقے باغ میں بارش اور برفباری کے بعد سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

لسڈنہ اور سدھن گلی میں برفباری کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔ وادی نیلم میں 3 روز سے جاری برفباری اور بارش تھم گئی ہے۔

بالائی علاقوں میں برفباری سے بند سڑکوں کو کھولنے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

ادھر ہنزہ کے بالائی علاقوں میں دوسرے روز بھی ہلکی برفباری ہو رہی ہے۔

دوسری جانب بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم جزوی ابرآلود ہے، کچھ علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی ہے جس کے بعد شدید سردی کی لہر جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں کوئٹہ، ژوب، زیارت، تربت اور گوادر سمیت کئی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

سندھ اور پنجاب کے علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند چھائی رہی۔

تازہ ترین