لاہور ( نمائندہ جنگ) لاہور کی سول کورٹ نے شریف فیملی کیخلاف جاتی امراءمیں چار ہزار کنال اراضی پر غیر قانونی قبضہ کیس کی سماعت مزید کارروائی کے لیے 13 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر شہبازشریف اور مریم نواز کے وکلاء کو جواب دعویٰ جمع کرانے کا آخری موقع دیدیا. سول جج شیخ تقی نے ریمارکس دیئے کہ اگر آئندہ سماعت پر جواب دعویٰ جمع نہ کرایا گیا تو یہ حق ختم کر دیا جائے گا. شہبازشریف اور مریم نواز شریف کے وکلاءکی جانب سے جواب دعویٰ جمع کرانے کیلئے مہلت طلب کی گئی جس پر عدالت نے جواب دعویٰ جمع کرانے کا موقع دے دیا۔