• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف کورین ہدایتکار کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے


معروف کورین ہدایت کار کِم کی ڈُک کورونا وائرس کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔

59 سالہ جنوبی کورین ہدایت کار حال ہی میں عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے۔

کورین ہدایت کار کِم کی ڈُک کورونا کے باعث اسپتال میں زیرِ علاج تھے اور طبیعت زیادہ بگڑنے کے بعد وہ جان کی بازی ہار گئے۔

کِم کی ڈُک نے 1996 میں فلم 'کروکوڈائل کی ہدایتکاری کرتے ہوئے فلمی دنیا میں قدم رکھا تھا جس کے بعد وہ کانز، وینس اور برلن فیسٹول میں ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے جنوبی کورین ہدایتکار بن گئے۔

تازہ ترین